حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافے سے شہریوں کے سفری اخراجات اور مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
















