ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت اندرون سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل شہرقائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی ہے شہر کے مضافات میں ہلکی بارش جبکہ شہر میں بونداباندی متوقع ہے، 18 نومبر سے موسم سرد ہونے کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔

















