Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ صرف عالمی حالات کا نتیجہ نہیں، حکومتی نااہلی بھی ہے؛ شاہد آفریدی

عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں جب کہ عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں بلکہ حکومتی نااہلی بھی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہیں ہوتے تو سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔

 

سابق کپتان نے کہا کہ پیٹرول پر بھاری ٹیکس لگا کر رقم نکال لی جاتی ہے جب کہ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کردیا ہے۔

شاہد آفریدی نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری رہا ہے جب کہ گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 403  روپے 32 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔