Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہرنائی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، پاک فوج نے 5 پھنسے مزدوروں کو زندہ نکال لیا

زخمی کان کنوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

ہرنائی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے بعد پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کان میں پھنسے 5 مزدوروں کو بحفاظت زندہ نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کے اہلکاروں نے کان میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا۔

زخمی کان کنوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائی اور ریسکیو آپریشن کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں