Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے نمایاں رجحانات

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست میں 70 فیصد کمی سے صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری کے رجحانات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست میں 70 فیصد کمی سے صرف 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا جبکہ دو ماہ کا خسارہ 36 فیصد کم ہوا۔ بیرونی کھاتوں میں بہتری کے ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ 3 فیصد اور ماہانہ 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن 45 فیصد بڑھ کر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار ہو گئی جبکہ مالی سال 2027 کے ابتدائی دو ماہ میں 7.3 ارب ڈالر پاکستان پہنچے اور ترسیلات زر میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ سروسز برآمدات میں 29 فیصد، آئی ٹی برآمدات میں 17 فیصد اور فری لانسرز کی آمدن میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری پاکستان میں بڑھتی کاروباری سرگرمی اور مضبوط ہوتے معاشی اعتماد کی عکاس ہے۔