کوئٹہ: فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کر کے ایک مزدور کو زخمی کردیا۔
دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام بلوچ عوام پر حملہ کیا اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔
فتنہ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کرمتاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔
سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنہ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔















