Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے اجتماع یا کسی کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیس فل اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی وفاقی دارالحکومت میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں