پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے کے بعد 169969 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1892 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 171492 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
آج بازار حصص میں مجموعی طور پر 59 کروڑ 9 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 20 ارب روپے رہی۔ دن بھر 569 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 253 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 195 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 169600 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی امید اور سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا، جبکہ کم قیمت حصص میں دلچسپی اور ویلیو ہنٹنگ کے باعث بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔



















