Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیٹ فیول 3 روز میں 9 روپے مہنگا، فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کمپنیوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا

ملک میں جہازوں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں صرف تین روز کے دوران 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول مہنگا ہونے سے فضائی کمپنیوں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے باعث ایئرلائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرلائنز اضافی مالی بوجھ کا کچھ حصہ مسافروں کو منتقل کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ردوبدل پر غور کرسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں