اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبک ہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یوں نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔



















