خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز نیو کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے تاہم آج نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے شہداء کو سلامی دی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
















