اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سیاسی تناؤ کم کرنے اور احتجاجی صورتِ حال ختم کرانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ مولانا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مولانا فضل ارحمان نے لانگ مارچ ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ سیاسی بحران کے حل کے لیے ایمرجنسی کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے اور اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا نے حکومت سے فی الحال ایمرجنسی نافذ نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔ اس کے ساتھ سیاسی معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ کے معاملے پر سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ مولانا نے مذاکرات کی بحالی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ سیاسی تناؤ کم کرنے اور احتجاجی صورتِ حال ختم کرانے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جا سکے۔
















