وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران انتظامیہ کی معاونت اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج صوبائی انتظامیہ کی مدد کرے گی، شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے ساتھ سرکاری املاک اور تنصیبات کی حفاظت بھی یقینی بنائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک برقرار رہے گی۔
پاک فوج کے دستوں کی تعداد کا تعین گورنر خیبر پختونخوا، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
















