صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم سیاہ کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری جموں وکشمیر تنازع کے حل کے لیے کرداراداکرے، یواین اور انسانی حقوق تنظیمیں کشمیرکی صور تحال کانوٹس لیں، عالمی برادری کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرے۔
آصف علی زدرای نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 میں بھارتی افواج سرینگرمیں اُتریں، 27 اکتوبر کو جموں وکشمیرکی تاریخ میں طویل اوردردناک باب کا آغازہوا یہ دن کشمیریوں کے لیے جدوجہدکے حوالے سے ہماری بھرپور تائیدکا اعادہ ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مصائب برداشت کیے، کشمیریوں کی نسلوں نے انصاف اورآزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ان کا حوصلہ اور عزم اپنے نصب العین سے پختہ وابستگی کا ثبوت ہے۔
اپنے پیغام میں آصف علی زدرای نے یہ بھی کہا کہ کشمیری تنازعات، پابندیوں اوربنیادی حقوق سے محرومی کاسامناکررہے ہیں آزادیوں پرپابندیاں عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت کواُجاگرکرتی ہیں فوجی موجودگی میں اضافہ عالمی برادری کی توجہ کو اُجاگرکرتاہے۔
،صدرمملکت کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس باعث تشویش ہیں گرفتاریاں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس توجہ کواجاگرکرتی ہیں 5 اگست 2019 کے بعدصورتحال مزیدبگڑگئی، یوم سیاہ کشمیرمحض یاددہانی نہیں،حل کے عزم کی تجدیدکاموقع بھی ہے۔
آصف علی زدرای نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا ہرفورم پرکشمیریوں کی آوازبلنداورجائزامنگوں کیلئے وکالت کرتے رہیں گے آج کے دن ہم کشمیریوں کی بے شمارقربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن جموں وکشمیرکی تاریخ کے المناک باب کی شروعات کی یاددلاتاہے، 79 سال پہلے بھارتی افواج سری نگرمیں داخل ہوئیں، اثرات آج بھی اس خطے پرتاریک سائے پھیلائے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت کے حصول سے محروم رکھاگیاہے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط کشمیریوں نے جبرکاسامناکیاہے کشمیریوں کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی قربانیاں، آزادی، وقاراورانصاف کے یے مستقل جدوجہدکاروشن ثبوت ہیں۔
،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے سیاسی اظہارکودبانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کی کشمیریوں کی ترجمانی والی آوازمیں خاموش کرانے کی کوششیں جاری ہیں، کشمیری سیاسی رہنماؤں،کارکنوں،انسانی حقوق کے محافظوں کی قیدباعث تشویش ہے۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یکطرفہ اقدامات کررہاہے اقدامات نے اس علاقے کی سیاسی،قانونی اورآبادیاتی حیثیت کومتاثرکیاہے بھارت کے اقدامات کی جانب عالمی سطح پر سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں پاکستان کاموقف واضح اورمستقل ہے جنوبی ایشیامیں امن جموں وکشمیر کے تنازع کے حل کے بغیر ممکن نہیں قربانیاں دینے والے کشمیریوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں قربانیاں دینے والوں کی کوششیں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جبرواستبدادکے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں کودبایانہیں جاسکتا حکومت اورپاکستان کے عوام کشمیریوں سے یکجہتی کااعادہ کرتے ہیں پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ہرفورم پر کشمیریوں کے جائزحقوق کے لیے آوازبلندکرتارہے گا، دعاہے کشمیریوں کوپائیدارامن،وقاراورسلامتی پرمبنی مستقبل نصیب ہو۔

















