Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانس میں پھر ہنگاموں کا خدشہ، حکومت نے کرفیو برقرار رکھنے کا عندیہ دے دیا

فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ طلبہ کے احتجاج اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے

فرانس میں طلبہ کے احتجاج اور حکومت مخالف مظاہروں کے باعث آئندہ ہفتے کے اختتام پر بھی بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ حکام نے لوٹ مار اور توڑ پھوڑ روکنے کے لیے نافذ کرفیو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز مظاہرین اور پولیس کے درمیان پُرتشدد جھڑپوں کا خطرہ واضح طور پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو آئندہ دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ طلبہ کے احتجاج اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے باعث امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ خبریں