Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا نام پھر ایک ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں تاہم عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں ایک ایسی جھلک سامنے آئی ہے جسے مداح ہانیہ عامر سے جوڑ رہے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 30ویں سالگرہ منائی جس کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

سالگرہ کی تقریب کی مختلف جھلکیوں کے درمیان مداحوں کی توجہ خاص طور پر پوسٹ کی نویں سلائیڈ پر مرکوز ہوگئی جہاں صارفین کے مطابق ہانیہ عامر کی موجودگی کا شبہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں نویں سلائیڈ کا بار بار ذکر کیا۔ بعض مداحوں کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں ہانیہ اور عاصم کو ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں نے اس ویڈیو کو ہانیہ عامر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی ایک اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں عاصم اظہر کا نیا گانا پس منظر میں سنائی دے رہا تھا جبکہ دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والی جگہ بھی بظاہر ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @karachiwaleho

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ نویں سلائیڈ میں ہانیہ عامر نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک اور مداح نے لکھا کہ اس سلائیڈ میں ہانیہ اور عاصم کو کک اسکوٹر پر ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور صارف نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا کہ اصل مزہ تو نویں سلائیڈ میں ہے۔ بعض مداحوں نے دوسروں کو ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر دونوں ویڈیوز کا موازنہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر جاری ان تبصروں اور قیاس آرائیوں کے حوالے سے دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔