Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا عالمی سطح پر مضبوط مقام، انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں، خواجہ آصف

‘پاکستان نے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی’

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط مقام ہے، انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر کے میڈیا نے سراہا، ہمارے جوانوں نے بھارت کے جہاز گرائے جو دنیا کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے، سیاسی دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، بغیر کسی چارج کے 2020 میں نیب کی 7 ماہ کی قید کاٹی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 1991 میں سیاست میں قدم رکھا، 36 سال سے ملک کی خدمت کر رہا ہوں، خدمت کا جذبہ مجھے عوام کے لیے مزید کام کرنے کی ہمت دیتا ہے، سیالکوٹ کے عوام کی بہتری میری ذمہ داری ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبے میں ارتقا ہوا ہے، فارغ التحصیل ہونے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں