پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ نماز کی پابندی نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے ساتھ انہیں ذہنی اور قلبی سکون بھی فراہم کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، معمولات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران میں نے باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کی عادت اپنائی ہے جس کے بعد مجھے زندگی میں سکون کا احساس ہونے لگا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نماز کی پابندی نے مجھے صبر و تحمل سکھایا ہے اور اب میں اپنے روزمرہ کے کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بے چینی محسوس نہیں کرتا۔
ہمایوں سعید کے مطابق مجھے یقین ہے کہ زندگی میں ہر چیز اپنے وقت پر بہتر ہو جاتی ہے، اسی لیے اب میں حالات کے حوالے سے زیادہ مطمئن رہتا ہوں اور کامیابی کے لیے جلد بازی کرنے کے بجائے صبر سے کام لیتا ہوں۔
View this post on Instagram















