آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ ’’شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ ریلیز کر دیا۔
گلگت بلتستان کے نامور شاعر ذیشان مہدی کا خوبصورت کلام، گلوکار جے جے علی شینا کی پُراثر آواز میں پیش کیا گیا۔
ملی نغمہ گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے عقیدت، قومی تشخص اور گہری دلی وابستگی کا عکاس ہے جس میں گلگت بلتستان کی تاریخی جدوجہد اور پاکستان سے جڑے فخر و اعزاز کے جذبات اجاگر کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا جاری کردہ پُراثر ملی نغمہ گلگت بلتستان کی تاریخی اہمیت اور قومی جذبے کو اجاگر کرتا ہے جس میں وطن کی سربلندی، قومی اتحاد اور پاکستان کے روشن مستقبل کا پیغام دل کو چھو لینے والے کلام کا نمایاں حصہ ہے۔

















