Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قطر کا 30 روزہ مفت ویزا آن ارائیول؛ پاکستانی شہریوں کو کن شرائط پر سہولت ملے گی؟

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت کی تصدیق کر دی

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 روز تک مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت کی تصدیق کر دی ہے جس کے تحت اہل پاکستانی مسافر قطر پہنچنے پر ویزا حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ 30 دن قیام کر سکیں گے۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ویزا آن ارائیول کے تحت قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی مشروط ہو سکتی ہے اس لیے مسافروں کو سفر سے قبل تمام ضروری شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کو درج ذیل چار شرائط پر عمل کرنا ہوگا:

پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے۔

آگے کے سفر کے لیے کنفرم ٹکٹ موجود ہونا چاہیے۔

ہوٹل کی بکنگ قطر کے سرکاری پلیٹ فارم Discover Qatar کے ذریعے کرانا لازمی ہے، دیگر ویب سائٹس سے کی گئی بکنگ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے صحت کا بیمہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

ان شرائط کی تکمیل کے بعد پاکستانی شہری قطر پہنچنے پر مفت ویزا آن ارائیول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں