Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی جوہری تنصیبات کو 10 منٹ میں نشانہ بنا سکتے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی

‘ایک یا دو ایرانی جوہری تنصیبات اب بھی امریکی حملے کا نشانہ بن سکتی ہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ایک یا دو جوہری تنصیبات اب بھی امریکی حملے کا نشانہ بن سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں محض 10 منٹ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایران کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ایران بھی معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم امریکا اس حوالے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتا۔

ٹرمپ نے ایران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تہران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے منحرف ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ماضی کے طرزِعمل کے باعث اس پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا تہران واقعی کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔