Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ابر کاواس نیویارک سینیٹ کی نشست جیتنے والی پہلی فلسطینی بن گئیں

اپنی جیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کاواس نے لکھا: ”ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے

ابر کاواس نے نیویارک اسٹیٹ سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 12 کی نشست جیتنے والی والی ہے پہلی فلسطینی نژاد امریکی اور  اسٹیٹ لیجسلیچر (ریاستی قانون ساز اسمبلی) کے لیے منتخب ہونے والی پہلی حجاب پوش خاتون بھی بن گئی ہیں۔

  3 نومبر کو جب ’دی نیویارک ٹائمز‘ نے اس انتخابی مقابلے کے نتیجے کا اعلان کیا، تب تک 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی تھی اور کاواس نے 75 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

اپنی جیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کاواس نے لکھا: ”ہم نے تاریخ رقم کر دی ہے۔“

 ڈیموکریٹک سوشلسٹ آف امریکہ کے رکن، کاواس کو نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی، سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس کی خاتون رکن راشدہ طلیب سے تائید حاصل ہوئی۔

کاواس سیاست میں آنے سے پہلے 15 سال سے زائد عرصے تک مزدوروں کے حقوق اور تارکینِ وطن کے لیے کام کرتی رہیں ہیں انہوں  نے “نوٹ آن آور ڈائم” مہم شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کاواس نے نیویارک فار آل ایکٹ کے ذریعے آئی سی ای کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کاواس نیتن یاہو کے دورے کے خلاف احتجاج میں شرکت پر گرفتار بھی ہوئیں، انہوں  نے این وائی پی ڈی اور اسرائیلی نگرانی کمپنی کوگنائٹ کے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے معاہدے کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ خبریں