Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے مثبت ثمرات؛ پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں کی توجہ کا مرکز

پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر چناراورہان

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے مثبت ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستان عالمی مائننگ کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے منرلزانویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

یلماز پروسیس ٹیکنالوجیز( وائی پی ٹی) کے پروسیس ڈائریکٹر، ڈاکٹر چناراورہان نے کہا کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں وائی پی ٹی معدنیات کی پروسیسنگ کے شعبے میں انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن اورمینوفیکچرنگ سمیت جامع صنعتی حل فراہم کرتی ہے۔

پروسیس ڈائریکٹر وائی پی ٹی کا کہنا ہے کہ گولڈ ریکوری اور جدید معدنی پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں یورپی انجینئرنگ مہارت پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے، پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معدنی صلاحیت سے جوڑنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ڈاکٹر چنار اورہان کے مطابق وائی پی ٹی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں طویل مدتی تجارتی تعلقات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اوربین الاقوامی شراکت داری کے وسیع مواقع دیکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں