وزیراعظم شہباز شریف نے تربیلا فائیو توسیعی پن بجلی منصوبے پر ٹنل کا کمزور حصہ گرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےمتعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ میں واقعے کےاسباب۔ پس منظر اور تمام حقائق پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ ادارے واقعے کی وجوہات اوراب تک کےاقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیراعظم کورپورٹ میں نقصانات اور ذمہ داریوں کے تعین سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب وزارت آبی وسائل کے مطابق واپڈا اتھارٹی کے حکام ٹنل کا کمزور حصہ گرنے کی سائٹ کا دورہ کریں گے۔ اتھارٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ جائے وقوعہ کے معائنے اور صورتحال کے جائزے کے بعد انکوائری کا فیصلہ ہوگا۔
وزارت آبی وسائل کے حکام کے مطابق واپڈا اتھارٹی کے صورتحال کےجائزےکےبعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔















