کیپٹن حسین خان شہید نے1947 میں تحریکِ آزادی کشمیر کے دوران جرأت، عسکری بصیرت اور بےمثال قیادت سے نمایاں کردارادا کیا۔
حسین کوٹ، راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے کیپٹن حسین خان شہید نےسابق کشمیری فوجیوں اورمقامی نوجوانوں کومنظم کرکے آزادی کی جدوجہد میں شامل کیا
کیپٹن حسین خان شہید کی قیادت میں کشمیری حریت پسندوں نے ڈوگرہ افواج کے خلاف منظم مزاحمت کی اورراولاکوٹ کی آزادی کے لیے فیصلہ کن معرکہ لڑا۔
11نومبر 1947 کو شہید گلہ، تولی پیر کے مقام پردشمن سے مقابلے کے دوران کیپٹن حسین خان شہید نے جامِ شہادت نوش کیا
تحریک آزادی کشمیر کے لیے عظیم قربانی اورخدمات کےاعتراف میں کیپٹن حسین خان شہید کو بعد ازشہادت فخرِکشمیر کے اعزازسے نوازا گیا۔
فاتح راولاکوٹ کیپٹن حسین خان شہید کا نام تاریخ کشمیرمیں جرأت، قربانی اور آزادی کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
















