Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

شہر میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کے بعد آج موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد کراچی کے مضافات میں ہلکی بارش جبکہ شہر میں بونداباندی متوقع ہے۔

شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے
جبکہ شہر میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےشمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔