برطانیہ میں شادی کی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن کی آمد کے عین موقع پر ایک اجنبی کتا چرچ میں داخل ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے جوڑے سائمن کین اور ایمی کی شادی 7 نومبر کو ایمانوئل ایسٹلی چرچ میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن کی آمد کے لیے خصوصی موسیقی بھی شروع ہوچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں سیلابی پانی کے بیچ انوکھی شادی، دلہن کمر تک پانی میں چرچ پہنچ گئی
اسی دوران ایلی نامی سیاہ اور سفید رنگ کا جیک رسل ٹیریئر کتا اچانک دوڑتا ہوا چرچ میں داخل ہوا اور دلہن کے پالتو کتے کے پاس جا کر رک گیا، جو شادی کی تقریب میں انگوٹھیوں کی ذمہ داری ادا کر رہا تھا۔
31 سالہ سائمن کین نے بتایا کہ انہیں توقع تھی کہ دلہن ایمی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوں گی، لیکن اس کے بجائے اچانک ایک اجنبی کتا نمودار ہوگیا اور اس کا مالک بھی اس کے پیچھے پیچھے چرچ میں پہنچ گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کتا سیدھا چرچ میں داخل ہوا اور راہداری میں دوڑتا ہوا آگے نکل گیا، جس پر تقریب میں موجود مہمان حیران رہ گئے اور یہ غیر متوقع منظر سب کے لیے خوشگوار تفریح کا باعث بن گیا۔
View this post on Instagram
دلہن کی آمد سے قبل کتے کی اس اچانک انٹری نے شادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔




















