Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد جموں وکشمیر میں اسلحہ لائسنسوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

‘بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی’

آزاد جموں وکشمیر میں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اور نئی پالیسی کے نفاذ سے متعلق لائسنس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کے 5 نومبر 2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کے لیے اپنے ہتھیاروں کی پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور اسلحہ ضبطی کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ خصوصی ہدایات آزاد کشمیر میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں