Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، آئی ایس پی آر

ضلع نوشکی کے قریب جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء کی بہادری، فرض شناسی اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی باعثِ فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں