Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا نے حملہ کیا تو جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا، باقر قالیباف

ایران نے جنگ اور دشمن کے حملوں کے دوران نیا زیرِ زمین میزائل شہر تیار کیا ہے، ترجمان

ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کیا تو جنگ کا جغرافیہ تہران طے کرے گا، امریکا پہلے ایرانی شرائط تسلیم کرے، اس کے بعد ہی کسی معاہدے کی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ ایران نے جنگ اور دشمن کے حملوں کے دوران نیا زیرِ زمین میزائل شہر تیار کیا ہے، جس کی رونمائی خطے میں بدلتے ہوئے اسٹریٹجک توازن کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے بجائے انہیں اپنی اسٹریٹجک ناکامیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔

باقر قالیباف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ ایران کے خوف سے فوجی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں، انہیں دوسروں کو نصیحت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا جنگ چاہتا ہے یا مذاکرات، ایران اپنے مؤقف اور شرائط پر قائم ہے اور امریکا کو کسی بھی معاہدے کے لیے پہلے ایرانی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں