Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میری شہزادیاں! سارہ خان کا اپنی بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام

سارہ خان نے اپنی بیٹیوں پر محبت نچھاور کردی

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دونوں بیٹیوں کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر خوبصورت کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کو اپنی ’’شہزادیاں‘‘ قرار دیا۔

سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور محبت بھرے پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی بیٹیوں کی معصومیت اور خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

متعلقہ خبریں