Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط، فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا

پاکستان نے فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 3 جدید نیوی گیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس ہے اور سپرسونک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 3 کی شمولیت سے پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ کامیاب تجربے سے پاکستان کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی ڈیٹرنس مزید مضبوط ہوگی۔

میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

فتح 3 کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ لگن کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں