Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

3 روپے کی کمی کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر 2026 رات 12 بجے تک کے لیے ہوگا۔

 وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔

متعلقہ خبریں