Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شی جن پنگ، ٹرمپ اور پیوٹن کا سہ فریقی اجلاس، جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور

امریکا اور چین آبنائے ہرمز سے تیل کی بلا تعطل ترسیل چاہتے ہیں، ٹرمپ

چین، امریکا اور روس کے سربراہان شی جن پنگ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے تاریخی سہ فریقی اجلاس میں عالمی امن، جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

چینی شہر شینزن میں ہونے والے اجلاس میں شی جن پنگ نے کہا کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوسکتا، اس لیے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور ان سے پاک دنیا کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے تینوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، چین اور روس جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ روسی صدر پیوٹن نے عالمی استحکام کے لیے تینوں طاقتوں کے تعمیری تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

اجلاس میں تائیوان، مصنوعی ذہانت، توانائی، عالمی سلامتی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد جہاز رانی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ شی جن پنگ نے تائیوان کے معاملے پر امریکا سے محتاط طرزعمل اختیار کرنے اور مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول میں رکھنے پر زور دیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور چین آبنائے ہرمز سے تیل کی بلا تعطل ترسیل چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے مشترکہ اقدامات کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کو خلوص نیت پر مبنی قرار دیا، تاہم یوکرین اور یورپی ممالک پر امن کے لیے ضروری رعایتیں نہ دینے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کا انحصار بڑی طاقتوں کے باہمی تعاون پر ہے۔

متعلقہ خبریں