Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل امریکی معاشی اعداد و شمار جعلی تھے، ٹرمپ کا تحقیقات کا مطالبہ

معیشت کی تیسری سہ ماہی کی شرح نمو 3.4 فیصد کے بجائے 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل جاری کیے گئے امریکی معیشت کے اعداد و شمار کو جعلی قرار دیتے ہوئے مبینہ دانستہ غلطی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حکومتی ادارے نے گزشتہ روز امریکی معیشت کے اعداد و شمار میں تصحیح جاری کی، جس کے بعد معیشت کی کارکردگی پہلے جاری کردہ اعداد و شمار سے بھی کہیں بہتر سامنے آئی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق معیشت کی تیسری سہ ماہی کی شرح نمو 3.4 فیصد کے بجائے 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی معیشت پہلے کے اندازوں سے زیادہ مضبوط کارکردگی دکھا رہی ہے۔

ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ انتخابات سے قبل درست معاشی اعداد و شمار کیوں جاری نہیں کیے گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار میں یہ غلطی معمولی نہیں بلکہ بہت بڑی اور دانستہ ہے، جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں