Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت کا 29 نومبر کو ایم کیو ایم کو ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

29 نومبر کو سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 29 نومبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں ریلی اور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شارع فیصل پر ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت طلب کر رکھی ہے تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو سندھ ترقی پسند پارٹی نے بھی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پارٹی نے گزشتہ ماہ ہی محکمہ داخلہ سندھ میں اجازت کی درخواست جمع کرادی تھی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے درخواست صرف تین روز قبل موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں