Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بھر میں بہتر انتظامی نظام کیلئے نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا

‘نئے صوبے بنیں گے تو نئی قیادت کو موقع ملے گا جس سے جمہوریت مضبوط ہو گی’

کراچی، بہاولپور اور بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے شہریوں نے نئے انتظامی یونٹس کو ناگزیر قرار دے دیا۔

پاکستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنیں گے تو نئی قیادت کو موقع ملے گا جس سے جمہوریت مضبوط ہو گی، صوبے ضرور بننے چاہئیں جس سے یکساں ترقی سمیت دور دراز کے علاقوں کو بھی توجہ حاصل ہوگی۔

شہریوں کے مطابق بڑے صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے انتظامی امور بھی بہتر طریقے سے چلائے جائیں گے، بہاولپور اور ملتان سمیت پنجاب کے ہر ڈویژن کوانتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے سے عوام کی حکومت تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

پاکستان بھر سے شہری تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کیلئے نئے صوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں