پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان نے انٹرنیٹ پر ان کے حوالے سے تبصرے اور بحث کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولز کو واضح پیغام دے دیا۔
ربیکا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تنقید کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمیں واقعی کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے گھر والے اپنی زندگی اپنی مرضی اور اپنے انداز سے گزارتے رہیں گے، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا منفی تبصروں کو اپنے سکون پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بعض سوشل میڈیا پیجز ربیکا خان کی مختصر ویڈیوز اور مختلف کلپس شیئر کرکے انہیں زیرِ بحث لاتے رہتے ہیں جس پر انفلوئنسر نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔















