Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 12 میں بھی ٹم پین ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ہوں گے، 2 سالہ معاہدے میں توسیع

ملتان سلطانز کے ترجمان گوہر شاہ کے مطابق ٹم پین سیزن 11 میں بھی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے

ملتان سلطانز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے ان کے معاہدے میں مزید 2 سال کی توسیع کردی، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں اور 13ویں سیزن میں بھی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

ملتان سلطانز کے ترجمان گوہر شاہ کے مطابق ٹم پین سیزن 11 میں بھی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے اور ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 2 سال کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹم پین کی تقرری ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ یاسر عرفات کا پہلا فیصلہ ہے، ٹیم نے آسٹریلوی سابق کپتان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے آئندہ 2 سیزنز کے لیے بھی انہیں کوچنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

متعلقہ خبریں