Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امن و امان کی صورتحال؛ ایم کیو ایم کا اتوار کی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ

‘آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج اہم پریس کانفرنس میں کیے جانے کا امکان ہے’

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر 29 نومبر کو ہونے والی اپنی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں 29 نومبر کی ریلی اور جلسے کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ اور ریلی منسوخ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج مرکز بہادرآباد پر ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ریلی کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی لہٰذا ٹکراؤ کے پیشِ نظر ایم کیو ایم کو ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

متعلقہ خبریں