اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کر دی گئی اور مولانا کے صاحبزادے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کو سیل کرنے آج صبح پہنچی جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ساتھ گھر کے باہر موجود رہے۔
کارروائی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کے گھر جانے والے راستوں پر پولیس کے اہلکار الرٹ رہے جبکہ سڑک سے ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے اہل خانہ کو گھر سے نکال کر اسے سیل کردیا جس کے بعد اہل خانہ روانہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، کارکن اشتعال میں نہ آئیں، صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کریں گے، کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔

















