Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی پابندیوں پر کبھی رونا آتا ہے تو کبھی ہنسی، عمیر رانا کا بیان وائرل

بھارتی حکومت کے پاکستانی سیریز روکنے کے مطالبے پر عمیر رانا کا ردعمل سامنے آگیا

معروف پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھارتی حکومت کی جانب سے نیٹ فلکس سے پاکستانی سیریز بلاک کرنے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداکاروں اور فنکاروں کے درمیان فرق ہونا چاہیے۔

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کرنے والے عمیر رانا نے پروگرام ’سینٹر اسٹیج‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بطور اداکار اس معاملے پر کبھی رونا آتا ہے تو کبھی ہنسی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے اور اسٹیٹ ایکٹرز اور عام اداکاروں میں فرق کیا جانا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yellow Closet (@yellowcloset.pk)

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ فن اور آرٹ وہ آخری ذریعہ ہیں جو دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتے ہیں۔ آرٹ انسان کو انسان سے ملاتا ہے، اس لیے بھارت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ مواد کے انتخاب کا حق ناظرین کے پاس ہونا چاہیے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے بھارت میں مواد کے حوالے سے بھی جمہوری سوچ ہونی چاہیے۔ میں نے پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ نہیں دیکھی کیونکہ یہ ان کا ذاتی انتخاب تھا۔

ایک سوال کے جواب میں عمیر رانا نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے بہت سے مداح موجود ہیں، پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے بعد بھارت میں وی پی این ڈاؤن لوڈز میں غیر معمولی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارتی مداحوں کی بات توجہ سے سنتا ہوں کیونکہ میں مختلف انداز میں ان سے رابطہ کرتا ہوں،  میں اس پاکستانی نیٹ فلیکس سیریز میں بطور اداکار شمولیت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

متعلقہ خبریں