آج ہم آپکو 2023 اور پاکستان سے متعلق کی گئی پیشن گوئی سے متعلق بتائیں گے۔
2023 سے متعلق جو پیشگوئی سامنے آئی ہے وہ ہے خطرناک زلزلے کے جھٹکے۔
مشہور کارٹون سمسن سمیت سائنسدان بھی اس حوالے سے ایک خطرناک پیشن گوئی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سمسن کارٹون جو کہ اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے مقبول ہے، اپنی ایک قسط میں اس حوالے سے بتا چکا ہے۔
کارٹون نے سال 2023 میں پاکستان میں زلزلوں کی پیش گوئی کی ہے جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی جان بھی جا سکتی ہے جبکہ مالی نقصان بھی کافی حد تک ہو سکتا ہے۔
اس پیشن گوئی میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے 70 فیصد علاقوں کا ذکر تھا۔
دوسری جانب پاکستان پر بھارتی حملے کی پیشن گوئی بھی اسی کارٹون میں کی گئی ہے۔

ساؤتھ ایشیاء ریجن کے کو آرڈینیٹر ہری کمار کی جانب سے کہنا تھا کہ جس طرح نیپال میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، اسی قسم کا زلزلہ نیپال کے مختلف اضلاع، پاکستان، بھارت اور بھوٹان میں بھی آ سکتا ہے جو کہ شدید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
ہری کمار کے مطابق درج ذیل ممالک اس وقت زلزلے کی ہٹ لسٹ پر موجود ہیں، دوسری جانب اسی ادارے کے صدر برین ٹکر کہتے ہیں کہ امریکہ، نیوزی لینڈ، جاپان، ترکیہ (استنبول) اور چلی بھی ہٹ لسٹ پر موجود ہیں جہاں زلزلہ پیدا کرنے والی ٹیکٹونک پلیٹس موجود ہیں۔
دوسری جانب صدر نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ انڈونیشیاء کے شہر پڈانگ، پاکستان کے کراچی اور ایران کے تہران میں شدید تباہی ہو سکتی ہے جو کہ معاشی طور پر ان شہروں کو بدتر بنا سکتی ہے۔




















