آج کے دور میں شادی یا دیگر تقریبات میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے لوگ نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ پہلے زمانہ میں کس طرح لوگ ایک دوسرے کو کسی پروگرام کے لیے مدعو کرتے تھے۔
ایسی ہی سوشل میڈیا پر 1933ء میں ہونے والی ایک شادی کا دعوت نامہ بہت وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دور میں دعوت دینے کا انداز تو وہی ہے تاہم طریقہ بہت زیادہ بدل گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے دہلی میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا جس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھی اردو کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
:مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/706864/
شادی کے دعوت نامے کو ہاتھ سے لکھا گیا ہے جس کا آغاز اللّٰہ اور رسولﷺ کی تعریف سے کیا گیا ہے جس کے بعد سلام کر کے دعوت دی گئی ہے۔
دعوت نامے میں شادی اور ولیمے کی تاریخ کو اسلامی انداز میں بھی لکھا گیا ہے، ساتھ ہی وقت کی پابندی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس دعوت نامے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اس دعوت نامے کو تقریباً 7 لاکھ ویوز مل جاچکے ہیں۔




















