Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لڑکی نے دھوئیں سے موم بتی کیسے جلائی؟ ویڈیو وائرل

مومو بتی کا استعمال بہت سی صورت میں کیا جاتا ہے، کوئی خوشی کے موقع پر کرتا تو کوئی غم کے موقع پر اسے جلاتا ہے۔

یہ ہی نہیں موم بتی کو مختلف سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن آج کل ایک ویڈیو موم بتی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر تمام سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

یہ تو حقیقت ہے کہ دنیا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں لڑکی نے منفرد انداز میں موم بتی جلا کر سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پہلے موم بت کو بجھاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موم بتی بجھنے کے بعد لڑکی نے لائٹر جلا کر موم بتی سے نکلنے والے دھوئیں کی طرف جیسے ہی کیا موم بتی ایک بار پھر جل گئی۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/popular/2021/12/719130/

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت پر مبنی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہ مجھے کوئی بتا دے آخر یہ موم بتی جلی کیسے۔

واضح رہے کہ  اکثر نوجوان نسل کی جانب سے کیے جانے والے ٹیلنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں