Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بس کی زد میں آنے والے نوجوان کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔

تاہم اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1610954793530318848

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل پر سامنے سے آرہا ہے اور ایک طرف سے بس بھی آرہی ہے اور اس ہی دوران ان دونوں گاڑیوں میں بُری طرح ٹکر ہو جاتی جس کی وجہ سے بائیک والا بس کے ٹائیر کے بلکل قریب جاکر گرتا۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ بس ڈرائیور نے وقت پربریک لگایا جس کی وجہ سے آدمی کا سر بس کی زد میں سے آنے سے محفوظ ہو گیا اور آدمی کی جان بچ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا یہ آدمی خوش قسمت رہا جو سے گاڑی کے نیچے آنے کے بعد بھی بچ گیا۔

:مزید پڑھیں

اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ  کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا تھا جہاں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی تھی لیکن خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون اس حادثے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں