Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیکٹ کی زپ دوبارہ ٹھیک کرنے کے 3 آسان طریقے

آج ہم آپکو جیکٹ کی زپ کو دوبارہ ٹھیک کرنے کے 3 نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

نیچے سے الگ زپ کو ٹھیک کرنے کے لئے

اگر زپ نیچے سے الگ ہوگئی ہے اور بار بار کھُل جاتی ہے تو تھوڑی موٹی پلاسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں اور اسے جیکٹ کے نچلے حصے پر سیٹ کر کے ہلکا سا گرم کریں۔

پلاسٹک پگھل کر زپ پر اچھی طرح فٹ ہوجائے گی اور زپ کام کرنے لگے گی۔

بار بار زپ کا پھنسنا

اگر زپ بیچ میں سے پھنس جائے تو زور آزمائی کرنے کے بجائے نوکدار پینسل کو زپ پر پھیریں یہاں تک کہ زپ چکنی ہوجائے۔

اگر پھر بھی زپ پھنسے تو ایک کاٹن والی تیلی کو ہلکے سے پیٹرولیم جیلی میں کوٹ کر کے زپ پر پھیریں۔

زپر ٹوٹ جانا

اگر زپر کھولتے یا بند کرتے ہوئے ٹوٹ جائے تو پلاس لے کر اسے کناروں سے دبائیں اور چلانے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں