بھارت میں ایک خاندان کی اپنے داماد کی خاطر داری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں دعوت کا اہتمام اس طریقے سے کیا کہ داماد کی تواضع کے لیے 379 ملکی و غیر ملکی کھانوں کی ڈشز بنائیں جنہیں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
داماد کی اس شاندار خاطر داری کیلئے لڑکی والوں نے آٹھ ماہ قبل باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی جب کہ عمل درآمد کے لیے پورے خاندان کو ایک ہفتہ لگا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب میکے آنے والی دلہن کوسوما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے والدین نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا تھا لیکن جب یہ تمام کھانے میرے شوہر کے سامنے ایک ساتھ آئے تو وہ انہیں دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت سے دوچار ہو گئے ‘۔
واضح رہے بھارت میں داماد کی اس قدر آؤ بھگت کرنا ایک رواج ہے، اس سے قبل بھی کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں دلہن کے خاندان والوں کو داماد کی تواضع کرتے دیکھا گیا۔




















