Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے خطرناک بازار کس ملک میں لگتا ہے؟

سوشل میڈیا پرایک ایسے بازار کی کچھ ویڈوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس نےدیکھنے والی ہر آنکھ کو حیران کر دیا ہے۔
 جی ہاں ، دنیا بھر میں ریلوے ٹریک کے ارد گرد تو سینکڑوں بازار اور رہائشی عمارتیں آباد ہیں لیکن تھائی لینڈ ایک مایسا ملک ہے جہاں ایک بازارعین ریلوے کی پٹری پر لگایا جاتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے سامٹ سونگکھرام میں واقع یہ دنیا یہ کا انوکھااور خطرناک ترین ترین بازار ایک ریلوے کی پٹری پر موجود ہے۔

اس مارکیٹ میں پھل ،سبزی،گوشت اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں اور ٹرین کی آمد سے پہلے سمیٹ لئے جاتے ہیں۔

ٹرینوں کے جاتے ہی دکاندار اپنی اپنی اشیاء واپس جمع کر کے دوبارہ اس ہی جگہ پر اپنی دکان سجا لیتے ہیں اور کاروبار میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

بنکاک سے 50میل کی مسافت پر واقع اس منفردبازارکے دکانداروں کی خوش قسمتی یہ ہے کہ یہاں سے دن میں صرف چار ٹرینیں گزرتی ہیں اور انہیں صرف چار مرتبہ ہی اسٹالز ہٹانے کی زحمت کرنی پڑتی ہے۔

 واضح رہے کہ اس بازار کو دنیا کا خطرناک ترین بازار تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ اسٹال مالکان نہایت پھرتی کے ساتھ یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں