Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کتے نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

 پالتو کتے نے شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع امریکا میں پیش آیا جہاں  کتا حادثاتی طور پر بندوق پر چڑھا جس کی وجہ سے گولی چل گئی۔

ریاست کینساس میں متاثرہ شخص گاڑی کی اگلی مسافر سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ کتا پچھلی سیٹ پر تھا جہاں بندوق بھی رکھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق شہری کتے کو لے کر شکار پر جا رہا تھا کہ کتا سیٹ پر رکھی بندوق پہ چڑھ گیا، بندوق چلنے سے گولی شہری کو لگی۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والا 30 سالہ شخص کتے کا مالک تھا یا گاڑی میں کوئی دوسرا شخص بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/105602/

اس سے قبل بھی  امریکہ میں ہی ایک کتے نے بچی پر حملہ کر دیا تھا۔

امریکا میں ایک آوارہ کتے نے ایک پانچ سالہ بچی پر بلا ساختہ حملہ کردیا تھا۔

امریکا کے شہر ولراڈو میں ایک سڑک چھاپ کتے نے ایک پانچ سالہ بچی پر حملہ آور ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کر رہی ہے اور اچانک سے ایک کوئی کتا آتا او بچی پر جھپٹہ مارتا ہے۔

راہگیروں نے بڑی مشکل سے بچی کی جان چھڑائی اس کوشش میں دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے کتے کے مالک کو لاپرواہی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں